دینہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، خواتین سمیت 3 منشیات فروش گرفتار

دینہ: تھانہ دینہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے خواتین سمیت تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا، پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزمہ سمیرا اور مہرین کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزمہ سمیرا سے 1 کلو 160 گرام ہیروئن اور ملزمہ مہرین سے 1 کلو 175 گرام چرس برآمد کر لی۔
تھانہ دینہ پولیس نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم یاسر محمود کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 220 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
پولیس نے تینوں منشیات فروشوں کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔



