ٹمپریچر نیچے نہیں لایا گیا تو سیاسی بحران باقاعدہ لڑائی میں بدل جائیگا، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی تقریر کو احمقانہ اور پنجاب حکومت کی کیمپین کو بیہودہ قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کئی جانے والی ٹوئٹ میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری لکھا ہے کہ شہباز شریف کی احمقانہ تقریر اور پنجاب حکومت کی پختونخواہ کے خلاف بیہودہ میڈیا کمپین کے جواب میں پختونخواہ اسمبلی میں جو تقاریر ہوئی ہیں وہ خطرناک صورتحال کی طرف لے جا رہی ہیں۔

فواد چوہدری کی ٹوئٹ کے مطابق اگر سیاسی ٹمپریچر نیچے نہیں لایا جاتا تو پاکستان کا سیاسی بحران باقاعدہ لڑائی میں بدل جائیگا۔

انہوں نے تجویز دی ہے کہ اس صورتحال سے بچنے کے لیے فوری مذاکرات کا عمل بحال کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاجی دھرنے اور اس کی بعد رونما ہونے والی صورتحال پر وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیا تھا اور اس کے ساتھ ہی صوبہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔ اسی پس منظر میں گزشتہ روز وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت کو چینلج دیا ہے کہ اگر ہمت ہے تو صوبے میں گورنر راج لگا کر دکھایا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button