تحریک تحفظ ختم نبوت و مخدومہ کائنات پاکستان غیر سیاسی تحریک ہے، سید دلیر حسین شاہ بخاری

دینہ: سید دلیر حسین شاہ بخاری نے کہا کہ تحریک تحفظ ختم نبوت و مخدومہ کائنات پاکستان غیر سیاسی تحریک ہے جو کہ اپنا کردار غیر سیاسی ادا کر رہی ہے جس کے مقاصد پاکستان میں امن و امان کی فضا قائم کرناہے۔
تحریک تحفظ ختم نبوت و مخدومہ کائنات بانی و مرکز ی چیئر مین بیرسٹر مخدوم پیر سید دلیر حسین شا ہ بخاری سجادہ نشین دربار عالیہ دینہ شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لوگوں کے لیے ختم نبوت ﷺ و مخدومہ کائنات سلام اللہ علیہا تربیتی ورکشاپ کا اہتمام جس میں زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو شامل کرنا اوراسلام کی دعوت دینا۔
انہوں نے بتایا کہ ہمارا مقصد سماجی فلاحی کاموں کے لیے کاوشیں کرنا، اولیاء اکرام کی ترویج اشاعت ان کی خدمات کو عوام تک منتقل کرنا۔ نوجوان کی اخلاقی تربیت کی نشستوں کا اہتمام کرنا، مقدس ہستیوں کا تحفظ کرنا، فرقہ وارانہ سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے اقدام کرنا ہے۔
سید دلیر حسین شاہ بخاری نے کہا کہ اس تحریک کے مقاصد ہے تاکہ لوگ اپنی زندگیوں کو نبی پاک ﷺ کی سنت پر چلتے ہوئے گزاریے، انشاء اللہ تحریک کےساتھ وابستہ لوگ اپنی خدمات سر انجام دیتے ہوئے پوری طرح اپنی کاوشیں کریں گے ۔



