’ہونہار اسکالر شپ پروگرام‘ میں اپلائی کرنے کا طریقہ جانیے

اسکالرشپ پروگرام کے خواہمشند نوجوان اب گھر بیٹھے ہونہار اسکالر شپ پروگرام کے لئے اپلائی کرسکتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم تک رسائی دینا اور ان کا مستقبل روشن کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں ہونہار اسکالر شپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا جس کا مقصد طلبا کو مالی مدد فراہم کرنا ہے، اگر آپ تعلیمی اہداف کو حاصل کرنے کے خواہاں ہیں تو ہونہار اسکالر شپ اسکیم آپ کے تعلیمی سفر میں مدد کرے گی۔ اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم تک رسائی دینا اور ان کا مستقبل روشن کرنا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تقریب میں تعلیمی ترقی کو فروغ دینے کے پروگرام کے عزم کو ظاہر کرتے ہوئے طلبا میں وظائف کے چیک تقسیم کیے۔ انہوں نے آن لائن پورٹل متعارف کروایا جس سے طلبا آسانی سے اپنے اسکالر شپ کے لیے ڈیجیٹل طور پر اپلائی کرسکتے ہیں۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ ہونہار اسکالر شپ پروگرام کا بجٹ 130 بلین روپے ہے جس کے تحت طلبا کی مدد کی جائے گی اور نوجوان نسل کو بااختیار بنایا جائے گا۔ آن لائن درخواست دینے کے لیے اپنی تفصیلات یہاں لنک پر کلک کر کے درج کریں۔
اب تک پانچ درجن سے زائد یونیورسٹیوں، 359 کالجوں، اور 12 میڈیکل کالجوں کے 68,000 طلبا نے ہونہار اسکالر شپ پروگرام کے لیے درخواستیں دی ہیں۔



