دینہ میں نقب زنی میں ملوث ملزم مرچو گرفتار، مال مسروقہ برآمد

دینہ: ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ٹیم کی اہم کارروائی، نقب زنی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نقب زنی میں ملوث ملزم مرزا خان عرف مرچو کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سے مال مسروقہ 1 لاکھ 50 ہزار روپے اور آلات نقب زنی برآمد کر لیے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button