سانحہ اے پی ایس پشاور کی یاد میں راحیل ہائی سکول دینہ میں دعائیہ تقریب کا انعقاد

دینہ: سانحہ اے پی ایس پشاور کی یاد میں راحیل ہائی سکول دینہ میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، سانحہ اے پی ایس کے شہدا ء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اور شہداء کی درجات بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح دینہ میں بھی راحیل ہائی سکول ریلوے روڈ دینہ میں سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہداء کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں راحیل ہائی سکول دینہ کے پرنسپل افتخار حسین ملک سمیت ٹیچروں اور بچوں کی کثیر تعداد شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل افتخار حسین ملک نے کہا کہ سانحہ پشاور پاکستان کی تاریخ کا سیاح دن تھا. دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی سے دنیا بھر کی آنکھیں نم کر دیں جب بھی اس دن کو یاد کرتے ہیں تو آنکھیں اشکبار ہو جاتی ہیں وہ انسانیت کے دشمن ہوتے ہیں۔ ان بچوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی جس بے دردی سے بچوں کو شہید کیا گیا۔ پوری قوم دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پاک آرمی کے ساتھ کھڑی ہے۔
تقریب کے آخر میں سانحہ اے پی ایس کے بچوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی درجات بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔



