ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد تک اضافہ، غریبوں سے جینے کا حق بھی چھین لیا گیا

جہلم: ادویات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ظلم کے مترادف ہے، حکمران غریب نادار افراد سے جینے کا حق بھی چھیننے لگے ہیں۔ عوامی وسماجی حلقوں کا ادویات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے پر وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا قیمتوں میں اضافہ ہونے سے عوام سے علاج معالجےکی سہولیات بھی چھینی جا رہی ہے۔
عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ آئے روز ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ پہلے ہی ادویات کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی تھیں کہ اوپر سے مزید 300 فیصد تک اضافہ کر کے عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا ۔ غریب عوام اپنی بیماری کے علاج کے لئے پہلے ہی ادویات نہیں خرید پاتے اور مزید اضافہ سے علاج معالجہ کی سہولیات بھی ختم ہو رہی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات ملتی ہی نہیں سرکاری ڈاکٹر ز باہر سے مہنگی ادویات کے نسخے اور ٹیسٹ لکھ دیتے ہیں جس سے علاج معالجہ کروانا اب عام آدمی کے بس کے لئے انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔
عوامی وسماجی حلقوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں کمی کروا کر عوام کو ریلیف دیا جائے تاکہ وہ اپنا علاج کروا سکیں۔



