ہنگامہ کیوں برپا ہے، تھوڑی سی جو پی لی ہے؟ جہلم کا شراب سپلائر سرائے عالمگیر پولیس کے شکنجے میں آ گیا

جہلم: ہنگامہ کیوں برپا ہے، تھوڑی سی جو پی لی ہے؟ جہلم کا رہائشی محمد ولایت سرائے عالمگیر پولیس کے شکنجے میں آ گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو جیل بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی سرائے عالمگیر کے سب انسپکٹر ادریس افضل نے منشات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جہلم کے شمالی محلہ کے رہائشی ملزم محمد ولایت کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ڈرامائی انداز میں ملزم کو حراست میں لیا اور اس کے قبضے سے 10 لیٹر شراب برآمد کی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے جوڈیشل ریمانڈ پر گجرات جیل بھجوا دیا گیا۔



