ڈی پی او جہلم کی تھانہ دینہ میں کھلی کچہری، عوامی مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی

دینہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ نے تھانہ دینہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہریوں نے اپنے مسائل ڈی پی او کے سامنے پیش کیے، جن پر فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔

ڈی پی او جہلم نے کہا کہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی اور پبلک سروس ڈلیوری کا معیار بہتر بنانا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ اگر کسی شہری کو پولیس کے رویے یا تفتیش پر اعتراض ہو تو وہ براہ راست مجھ سے رابطہ کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں پولیس خدمت مراکز، میثاق سینٹرز اور مصالحتی کونسلز کے قیام سے شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کیا جا رہا ہے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کے مسائل کو فوری حل کرنا ہے اور شہری بلا جھجک ان میں شرکت کریں تاکہ ان کے مسائل موقع پر حل کیے جا سکیں۔

ڈی پی او کا تھانہ دینہ کا دورہ

کھلی کچہری کے بعد ڈی پی او ناصر محمود باجوہ نے تھانہ دینہ کا دورہ کیا۔

انہوں نے تھانے کی بلڈنگ، فرنٹ ڈیسک، مال خانہ، حوالات اور میس ہال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری تنصیبات کی حفاظت یقینی بنائی جائے اور ایف آئی آرز کے اندراج میں دی گئی ٹائم لائن کی پابندی کی جائے۔

ڈی پی او نے زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرنے، اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے مربوط حکمت عملی اپنانے اور کرائم پاکٹس میں موثر پٹرولنگ کی ہدایت دی۔ انہوں نے زور دیا کہ تھانوں میں آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور انہیں بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button