منگلا پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن، منشیات فروش چرس سمیت گرفتار

دینہ: منگلا پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ظفر اقبال کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 1 کلو 280 گرام چرس برآمد ہوئی۔
ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ کی قیادت میں ہونے والی اس کارروائی میں ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔



