پنڈدادنخان میں 14 سالہ لڑکے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

پنڈدادنخان میں 14 سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 14سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم محمد حسن کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گن پوائنٹ پر 14 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔



