دینہ میں جی ٹی روڈ رتیال موڑ پر کار بے قابو ہو کر الٹ گئی، ایک شخص زخمی

دینہ میں جی ٹی روڈ رتیال موڑ پر کار بے قابو ہو کر الٹ گئی، حادثہ میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں رتیال موڑ جی ٹی روڈ پر تیزرفتاری کے باعث ایک کار بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ڈرائیور کار پر قابو نہ رکھ سکا اور کار الٹ گئی۔ زخمی شخص کی شناخت سیالکوٹ کے رہائشی کے طور پر ہوئی ہے۔

حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button