ڈومیلی میں شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

سوہاوہ: تھانہ ڈومیلی پولیس کی اہم کارروائی، شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی چوہدری محمد افضل اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم محمد حسنین ولد انتظار حسین سکنہ ججیال کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کے قبضے سے 30 بور کا پستول اور ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ ڈومیلی میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے اس کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوراً پولیس کو دیں تاکہ امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button