پیٹرول، چینی، نمک مہنگا اور ٹماٹر، پیاز، مرغی سستی

ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 21 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 1 اعشاریہ 02 فیصد رہی۔

ہفتہ وار رپورٹ میں بتائے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور22 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

رپورٹ کے مطابق کیلے کی قیمت میں فی درجن 4 اعشاریہ 35 روپے اضافہ ریکارڈ ہوا۔ اسی طرح گزشتہ ہفتے کے دوران ڈیزل فی لیٹر 6 اعشاریہ 99روپے مہنگا ہوا۔

چینی کی فی کلو قیمت 2 اعشاریہ 68روپے بڑھ گئی، لہسن کی قیمت میں 3 روپے فی کلو اضافہ ہوا جب کہ نمک، پیٹرول، سگریٹ، کپڑا، خشک دودھ اور جلانے کی لکڑی بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

گزشتہ ہفتے ٹماٹر کی فی کلو قیمت 7 اعشاریہ 94 روپے کم ہو گئی۔ ایک ہفتے کے دوران آلو کی کلو قیمت 4 اعشاریہ 39 روپے کم ہوئی۔ پیاز کی قیمت میں 5 اعشاریہ 19روپے فی کلو کمی ریکارڈ ہوئی۔

برائلر مرغی کا گوشت 17 اعشاریہ 57 روپے فی کلو سستا ہوا، دال چنا کی قیمت 5 اعشاریہ 93 روپے اور دال ماش کی قیمت 3 اعشاریہ 2 روپے کم ہو ئی جب کہ چاول،سرسوں کا تیل اور آٹا بھی سستی ہو نے والی اشیا میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button