قومی بچت کی سکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کردی گئی

ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے قومی بچت کی مختلف سکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کر دی ہے۔

سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 20 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 11 اعشاریہ 20 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد، شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 33 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 11 اعشاریہ 13 فیصد سے کم ہو کر 10 اعشاریہ 80 فیصد اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح ایک بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 12 اعشاریہ 15 فیصد سے کم ہو کر 12 اعشاریہ 14 فیصد کر دی گئی ہے۔

اسی طرح سیونگ اکائونٹس پر منافع کی شرح 20 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 11 اعشاریہ 20 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد، پنشنرز بینیفٹس اکائونٹس پر منافع کی شرح 10 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 13 اعشاریہ 68 فیصد سے کم ہو کر 13 اعشاریہ 58 فیصد اور شہداء فیملی ویلفیئر اکائونٹس پر منافع کی شرح 10 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 13 اعشاریہ 68 فیصد سے کم ہو کر 13 اعشاریہ 58 فیصد ہو گئی ہے۔

ساروا اسلامی ٹرم اکائونٹس پر منافع کی شرح 16 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 9 اعشاریہ 90 سے کم ہو کر 9 اعشاریہ 74 فیصد اور ساروا اسلامی سیونگ اکائونٹس پر منافع کی شرح 16 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 9 اعشاریہ 90 فیصد سے کم ہو کر 9.74 فیصد کر دی گئی ہے۔

سی ڈی این ایس کے مطابق نئی شرح کا اطلاق 25 فروری 2025 سے ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button