اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے ریلوے روڈ پر ناجائز قبضہ ختم کروا کر سڑک کو کشادہ کروا دیا

دینہ: اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کی شاندار کارروائی، ریلوے روڈ پر دوکانداروں کے ناجائز قبضے کا خاتمہ، غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں ریلوے روڈ پر دوکانداروں نے ناجائز قبضہ کرتے ہوئے پختہ دوکانیں بنا رکھی تھیں، جنہیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد نے کارروائی کرتے ہوئے مسمار کر دیا اور سڑک کو کشادہ کروا دیا۔

تاہم دوکانوں کے ملبے کی عدم صفائی کے باعث نالے بند ہو گئے، جس سے پانی سڑک پر جمع ہو گیا اور آمد و رفت معطل ہو گئی۔ عوامی اور سماجی حلقوں نے میونسپل کمیٹی دینہ کے عملے سے ملبہ ہٹانے کی درخواست کی مگر فوری کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بعد ازاں عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے فوری نوٹس لیا اور میونسپل کمیٹی کے افسران سہیل اشرف اور سینٹری انسپکٹر امجد حسین نے بھاری مشینری اور عملے کی مدد سے ملبہ ہٹایا اور پانی کی نکاسی کا بندوبست کیا۔

عوامی، سماجی، سیاسی اور مذہبی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button