پنڈدادنخان میں گھریلو ناچاقی پر 32 سالہ شخص نے خودکشی کر لی

پنڈدادنخان میں گھریلو ناچاقی پر 32 سالہ شخص پھندے سے جھول گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں گھریلو ناچاقی کے باعث 32 سالہ صغیر نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔ متوفی کی لاش درخت سے لٹکتی ہوئی ملی، جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق راہ گیر نے درخت سے لٹکتی لاش دیکھ کر فوری طور پر پولیس اور ریسکیو 1122 کو اطلاع دی، جس پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ متوفی کی شناخت صغیر صفدر کے نام سے ہوئی، جو نوگراں کا رہائشی تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا جائے گا۔

@jhelumupdates جہلم میں 32 سالہ نوجوان نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں گھریلو ناچاقی پر انتہائی قدم اٹھا لیا #Jhelum #JhelumUpdates #Pakistan #pageforyou #PakistanNews #جہلم #foryoupage❤️❤️ #News #Pdk #Pinddadankhan ♬ original sound – Jhelum Updates

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button