رمضان المبارک میں معروف شخصیت محفوظ الٰہی کے 7 سالہ نواسے قرآن پاک مکمل کر لیا

دینہ کی معروف شخصیت اور ریاست ٹاؤن کے رہائشی حکیم محفوظ الٰہی کے نواسے حیدر علی نے کم عمری میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں صرف 7 سال کی عمر میں قرآن پاک مکمل کر لیا۔
اس روحانی اور بابرکت موقع پر اہلِ خانہ سمیت علاقہ بھر کے شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے محفوظ الٰہی اور ان کے خاندان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔ مختلف سماجی و مذہبی شخصیات نے حیدر علی کی اس کامیابی کو عظیم سعادت قرار دیتے ہوئے ان کے والدین اور اساتذہ کی محنت کو بھی سراہا۔
اس موقع پر اہلِ علاقہ نے حیدر علی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور دین کی خدمت کے لیے منتخب کرے۔



