اسسٹنٹ کمشنر دینہ کی تجاوزات کے خلاف بڑی کارروائی، 25 دکانیں سیل

دینہ: اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے دینہ مین بازار اور منگلا روڈ پر قائم 25 دکانوں کو سیل کر دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے میونسپل کمیٹی کے عملے کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ دکانداروں کی جانب سے اپنی دکانوں کے باہر غیر قانونی تجاوزات قائم کی گئی تھیں، جس کے باعث شہریوں، خصوصاً خریداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ بارہا وارننگ دیے جانے کے باوجود دکاندار تجاوزات ختم کرنے میں ناکام رہے، جس پر انتظامیہ کو سخت ایکشن لینا پڑا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد نے دوکانداروں کو تنبیہ کی کہ وہ فوری طور پر تجاوزات کا خاتمہ کریں اور اپنی دکانوں کے اندر رہ کر کاروبار کریں، بصورت دیگر مزید سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ مستقبل میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا تاکہ شہریوں کو درپیش مسائل کا مستقل حل نکالا جا سکے۔

آپریشن کے دوران چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ محمد فیصل، ایم او آر محمد قاسم گوندل، ہیڈ کلرک میاں سہیل اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے، جنہوں نے آپریشن کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

انتظامیہ کی اس کارروائی کو شہریوں کی جانب سے بھی سراہا گیا، جنہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی تجاوزات کے خلاف اسی طرح کے اقدامات جاری رہیں گے تاکہ بازاروں اور سڑکوں پر آمدورفت میں آسانی پیدا ہو۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button