جہلم میں پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، تین قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

جہلم: تھانہ سٹی پولیس نے قماربازی کے مقدمے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان اللہ دتہ، غلام عباس اور شوکت کو حراست میں لیا۔
پولیس نے ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 5,500 روپے، موبائل فونز اور قماربازی کے آلے برآمد کیے۔ ملزمان نے تاش پر جواء کھیل کر جرم کا ارتکاب کیا تھا۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف انسداد قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قماربازی جیسے جرائم کی روک تھام کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ معاشرتی برائیوں کا سدباب کیا جا سکے۔



