دینہ میں ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 ملزمان گرفتار

جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ٹیم کی جانب سے تیز رفتاری اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں عدیل بٹ، وقاص، احسن سلطان، حماد منیر، اذان اور حسنین حیدر شامل ہیں۔ ملزمان اہم شاہراہ پر تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے خطرناک ون ویلنگ میں ملوث تھے، جس سے نہ صرف ان کی اپنی جان بلکہ دیگر شہریوں کی زندگیاں بھی خطرے میں پڑ سکتی تھیں۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے زیر استعمال 4 موٹر سائیکلیں قبضے میں لے کر تھانے میں بند کر دی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور ون ویلنگ کے خلاف سخت اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ شہریوں کی جان و مال کو محفوظ بنایا جا سکے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا ہے کہ ون ویلنگ ایک جان لیوا کھیل ہے، جو نہ صرف خود ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں بلکہ عام شہریوں کے لیے بھی خطرے کا باعث بنتا ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور انہیں غیر قانونی سرگرمیوں سے باز رکھیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button