پنڈدادنخان میں جلالپور شریف جنگل میں آگ سے 50 ایکڑ متاثر، ریسکیو 1122 نے آگ پر قابو پالیا

پنڈ دادنخان: جہلم کی تحصیل پنڈ دادنخان کے تاریخی قصبے جلالپور شریف کے جنگل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے اردگرد کے جنگل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں دشوار گزار راستوں سے ہوتے ہوئے موقع پر پہنچ گئیں اور فائر بیٹرز کی مدد سے آگ بجھانے میں مصروف ہو گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق رات سے جاری آگ نے تقریباً 50 ایکڑ کے رقبے کو متاثر کیا، تاہم ریسکیو ٹیموں کی انتھک محنت سے تقریباً 80 فیصد علاقے میں آگ پر قابو پا لیا گیا۔ دشوار گزار راستوں کے باعث فائر وہیکلز موقع پر نہ پہنچ سکیں، جس کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بالآخر ریسکیو 1122 کی سر توڑ کوششوں کے بعد جنگل میں لگی آگ مکمل طور پر بجھا دی گئی۔

مقامی افراد نے ریسکیو اہلکاروں کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے اربابِ اختیار سے مطالبہ کیا کہ آپریشن میں حصہ لینے والے افسران و اہلکاروں کو نقد انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button