جہلم میں بدنام زمانہ خاتون منشیات فروشہ سمیت 2 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں چرس برآمد

جہلم پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ تھانہ سول لائنز پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ لیڈی منشیات فروشہ سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ان کی ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات فروش جنید اور بدنام زمانہ منشیات فروشہ زبیرہ عرف زوبی کو گرفتار کیا۔ ملزم جنید کے قبضے سے 1 کلو 360 گرام چرس جبکہ ملزمہ زبیرہ عرف زوبی سے 1 کلو 320 گرام چرس برآمد کی گئی۔

پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت تھانہ سول لائنز میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں اور مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور ایسے عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس شہریوں کے تعاون سے منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button