دینہ میں شاہزیب ڈکیت گینگ کے 2 کارندے گرفتار گرفتار، مال مسروقہ برآمد

دینہ: تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے شاہزیب ڈکیت گینگ کے دو ملزمان عامر علی اور عمران خان کو گرفتار کر لیا۔

کارروائی جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کی۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مالیت کا مسروقہ سامان برآمد ہوا جس میں 33 اعشاریہ 270 گرام سونا، 11 لاکھ 29 ہزار 500 روپے نقدی، ایک عدد موٹر سائیکل اور دو عدد الیکٹرک کوائلز (مالیتی 50 ہزار روپے) شامل ہیں۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے اس کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان مرتب کر کے انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ انہیں قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوائی جا سکے۔

ڈی پی او جہلم نے مزید کہا کہ ایسے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button