دینہ پولیس کی کامیاب کارروائی، منشیات فروش چرس سمیت گرفتار

دینہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک اہم ملزم کو گرفتار کر لیا۔

جہلم کی تحصیل دینہ میں تھانہ دینہ کے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم نے کارروائی کے دوران ملزم احتشام علی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1 کلو 280 گرام چرس برآمد کر لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ دینہ میں انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس ایچ او تھانہ دینہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کے لیے ناسور ہیں، ان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button