جہلم کو صاف ستھرا شہر بنانے کے لیے زیرو ویسٹ کا ہدف جلد حاصل کر لیں گے، ڈپٹی کمشنر میثم عباس

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے کہا ہے کہ جہلم شہر کو صاف، ستھرا اور ماحولیاتی اعتبار سے مثالی شہر بنانے کے لیے مسلسل بہترین کام جاری ہے اور ہم جلد ہی زیرو ویسٹ کا ٹارگٹ حاصل کر لیں گے۔

یہ بات انہوں نے ڈھوک جمعہ کے علاقے میں ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی کے جاری کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ شہر کے تمام مرکزی نالوں کی مکمل صفائی کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے جبکہ سیوریج لائنوں میں موجود ہر قسم کی رکاوٹوں کو فوری ختم کرکے نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ صفائی کے ساتھ ساتھ تجاوزات کے خاتمے کے لیے بھی آپریشن جاری رکھا جائے گا تاکہ شہریوں کو بہتر شہری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ عوامی فلاح کے ان اقدامات میں کوتاہی نہ کریں اور صفائی کے معیار کو مسلسل بلند رکھنے کے لیے مربوط اقدامات کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button