جہلم میں درجنوں بیٹریاں چوری کرنے والا چور گرفتار، چوری شدہ بیٹریاں برآمد

جہلم: تھانہ سٹی پولیس کی بڑی کارروائی، چوری کے مقدمے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے 3 لاکھ روپے مالیت کی بیٹریاں اور رکشہ برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی کی زیرِ قیادت اور انچارج چوکی کینٹ کی مؤثر نگرانی میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد کاشف کو گرفتار کیا، جو مختلف مقامات سے بیٹریاں چوری کرنے میں ملوث تھا۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے 20 عدد چوری شدہ بیٹریاں جن کی مالیت تقریباً 3 لاکھ روپے ہے برآمد کر لیں۔ علاوہ ازیں واردات میں استعمال ہونے والا رکشہ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں اور اُسے چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ اُسے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔



