جہلم پولیس کی اہم کارروائی، دھوکہ دہی اور نوسربازی کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار

جہلم پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دھوکہ دہی اور نوسربازی کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مجرم رضا کو گرفتار کیا، جو سال 2024 سے دھوکہ دہی اور نوسربازی کے مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھا۔

پولیس حکام کے مطابق مجرم گرفتاری سے بچنے کے لیے طویل عرصے سے روپوش تھا۔ تاہم تھانہ کالا گجراں پولیس نے جدید آئی ٹی ٹولز اور ہوٹل ایپلیکیشنز کا استعمال کرتے ہوئے مجرم کا سراغ لگایا اور اسے گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ اسے قانون کے مطابق سزا دلائی جا سکے۔ پولیس حکام نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button