دینہ میں معروف صحافی ماجد آفریدی کے بھتیجے اور زرغام خان کے صاحبزادے کی رسم قل ادا کر دی گئی

دینہ کے معروف صحافی ماجد آفریدی کے بھتیجے اور زرغام خان کے صاحبزادے کی رسم قل گزشتہ روز ان کی رہائش گاہ پر ادا کر دی گئی۔
رسم قل کی تقریب میں دینہ اور گردونواح سے سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیات سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں صحافی رب نواز گوندل، سید امیر شاہ، احسان جنجوعہ، دینہ پریس کلب کے انفارمیشن سیکرٹری اقبال خان، محمد افضل، فیصل محمود، طارق خان، رضوان سیٹھی سمیت متعدد نمایاں شخصیات شریک ہوئیں۔
مرحوم کی روح کے ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا پیر سید قدیر حسین شاہ کاظمی نے کروائی۔ تقریب میں شریک افراد نے ماجد آفریدی اور زرغام خان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔



