منگلا پولیس کی مؤثر کارروائی، دو شراب سپلائرز گرفتار، بھاری مقدار میں شراب برآمد

دینہ: تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دو شراب سپلائرز کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عامر شہزاد اور محمد عاشق کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں ملزمان کے قبضے سے 10،10 لیٹر شراب برآمد کی گئی ہے۔

کارروائی ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ان کی ٹیم نے مؤثر حکمت عملی کے تحت انجام دی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

تھانہ منگلا کینٹ پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور علاقے میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button