جہلم میں انتہائی خطرناک ملزم رزاق عرف جاکا فوجی مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا

جہلم میں انتہائی خطرناک ملزم رزاق عرف جاکا فوجی مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

پولیس کے مطابق جہلم کے تھانہ چوٹالہ کے علاقے میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم خورد کے رہائشی خطرناک ملزم رزاق عرف جاکا کو اسلحہ برآمدگی کے لیے لے جا رہی تھی کہ چوٹالہ کے علاقے میں گھات لگائے بیٹھے رزاق کے مسلح ساتھیوں نے چھڑوانے کی نیت سے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔

فائرنگ کے تبادلے میں رزاق عرف جاکا اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کی زد میں آ گیا اور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

@jhelumupdates جہلم میں انتہائی خطرناک ملزم رزاق عرف جاکا فوجی مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا #JhelumUpdates #Latestnews #fyp #foryou #breakingnews #viralvideo #foryoupagе #viralvideos #tiktok #viral #trending #gujrat #JhelumPolice #GujratPolice #jhelum ♬ original sound – Jhelum Updates

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا ملزم رزاق عرف جاکا انتہائی خطرناک اشتہاری تھا، جو متعدد قتل، اغواء برائے تاوان اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر چکا تھا۔ پولیس نے یہ بھی انکشاف کیا کہ چند ماہ قبل گجرات میں پولیس پر ہونے والی فائرنگ میں بھی یہی ملزم شریک تھا۔

پولیس نے رزاق عرف جاکا کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جہلم منتقل کر دیا ہے جبکہ فرار ہونے والے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button