منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے 86 فٹ بلند، اضافہ جاری

منگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
واپڈا کے مطابق ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1136 اعشاریہ 30 فٹ تک پہنچ گئی ہے، جو ڈیڈ لیول 1050 فٹ سے، 86 فٹ بلند ہے۔
واپڈا حکام کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی زیادہ سے زیادہ حد 1242 فٹ ہے جبکہ آج کا قابل استعمال ذخیرہ 12 لاکھ 13 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ڈیم میں پانی کی آمد 44 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 32 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جو زراعت اور توانائی کے لیے خوش آئند ہے۔



