جہلم میں لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

جہلم: تھانہ سٹی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے لڑکی کو ہراساں کر کے فوجداری جرم کا ارتکاب کیا، جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ درج کیا گیا اور ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

اس کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا تھا کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ ہراسانی، زیادتی یا تشدد جیسے سنگین جرائم میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ایسے جرائم پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے، اور قانون کی مکمل عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

ڈی پی او نے مزید کہا کہ جہلم پولیس خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے اور ایسے واقعات پر فوری کارروائی کی جاتی ہے تاکہ متاثرہ افراد کو بروقت انصاف فراہم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button