منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے 94 فٹ بلند، اضافہ جاری

منگلا: دریائے جہلم پر واقع منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے 94 فٹ بلند ہوگئی ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی زیادہ سے زیادہ حد ایک ہزار 242 فٹ ہے۔
واپڈا کے حکام کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 143 اعشاریہ 95 فٹ تک پہنچ گئی جبکہ پانی کی آمد 41 ہزار 900 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔
واپڈا کے حکام کے مطابق منگلا ڈیم سے پانی کا اخراج 28 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پانی ذخیرہ کرنے کی زیادہ سے زیادہ حد 1242 فٹ ہے۔
واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ ڈیم کا ڈیڈ لیول ایک ہزار 50 فٹ مقرر ہے، منگلا ڈیم میں آج قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 14 لاکھ 79 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔



