بلال اظہر کیانی نے عوامی ایکسپریس کے سوہاوہ ریلوے اسٹیشن پر باقاعدہ سٹاپ کا افتتاح کر دیا

سوہاوہ: بلال اظہر کیانی نے عوامی ایکسپریس کے سوہاوہ ریلوے اسٹیشن پر باقاعدہ سٹاپ کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر راجہ اویس خالد،غلام حسین کیانی سمیت سوہاوہ کی دیگر سیاسی سماجہ شخصیات نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی،فیتہ کاٹ کرافتتاح کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نے سوہاوہ ریلوے اسٹیشن پر عوامی ایکسپریس ٹرین کے باقاعدہ سٹاپ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ اس موقع پر سوہاوہ کی سیاسی اور سماجی شخصیات بشمول راجہ اویس خالد اور غلام حسین کیانی نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور فیتہ کاٹ کر اس اہم سہولت کا باقاعدہ آغاز کیا۔
بلال اظہر کیانی نے اپنے دورے کے دوران سوہاوہ ریلوے اسٹیشن کی بحالی کو اپنے وعدے کی تکمیل قرار دیا اور کہا کہ یہ اقدام سوہاوہ کی عوام کے لیے ایک اہم سہولت ہے جو مقامی سطح پر ریلوے خدمات کی بہتری کی جانب مثبت قدم ہے۔ انہوں نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شہریوں کو مبارکباد دی اور ان سے اپیل کی کہ وہ اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
عوامی ایکسپریس ٹرین روزانہ دوپہر 12:30 بجے راولپنڈی سے روانہ ہوگی اور تقریباً 01:48 بجے سوہاوہ ریلوے اسٹیشن پر رکے گی، جس سے مقامی لوگوں کو سفر میں آسانی ہوگی۔
اس موقع پر بلال اظہر کیانی نے کہا کہ حکومت مقامی ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور سوہاوہ کے شہریوں کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرنا اس عزم کی عملی تصویر ہے۔



