ڈپٹی کمشنر جہلم کا دینہ اور کالا گجراں کا دورہ، ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا

دینہ/جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے تحصیل جہلم کے علاقے کالا گجراں اور تحصیل دینہ میں ستھرا پنجاب مہم کے تحت جاری صفائی مہم کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور صفائی کے عمل کی نگرانی کی۔

ڈپٹی کمشنر نے صفائی عملے اور سپروائزرز سے گفتگو کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام علاقوں میں یکساں اور موثر صفائی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کچرے کے ڈھیروں کو فوری طور پر ختم کرنے، ڈسٹ بن کو مقررہ وقت پر خالی کرنے اور شہر کو صاف و شفاف بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی تاکید کی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت صفائی کی بہتری کے لیے بھاری فنڈز خرچ کر رہی ہے اور اس مہم کے نتائج شہریوں کو واضح طور پر نظر آنے چاہییں۔ شہریوں کی صفائی سے متعلق تمام شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ ستھرا پنجاب مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button