چوٹالہ پولیس کی اہم کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار

جہلم: تھانہ چوٹالہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ کارروائی ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر عمل کرتے ہوئے کی۔ کارروائی کے دوران ملزم احسان کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے ایک 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ چوٹالہ میں مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے اس کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے قانون شکن عناصر کے خلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے۔



