مہنگائی کے دور میں ضیاء کلینک اینڈ فارمیسی کا فلاحی اقدام، فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پنڈدادنخان: موجودہ مہنگائی اور معاشی مشکلات کے پیش نظر ضیاء کلینک اینڈ فارمیسی کی جانب سے ایک احسن اور فلاحی قدم اٹھاتے ہوئے پنڈی سید پور میں پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف ضیاء کی رہائش گاہ پر مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

یہ کیمپ طارق میڈیکل کمپلیکس اور ڈاکٹر محمد اکبر کے تعاون سے منعقد کیا گیا، جس میں ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو بلاامتیاز مفت علاج، معائنہ، ادویات اور بلڈ ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کی گئیں۔

کیمپ میں مختلف شعبہ جات کے ماہر ڈاکٹروں نے شرکت کی، جن میں ماہر امراض گردہ و مثانہ ڈاکٹر عمار طارق علوی، فیملی فزیشن و شوگر اسپیشلسٹ حافظ ڈاکٹر عبدالحنان گوری، گائناکالوجسٹ لیڈی ڈاکٹر نبیلہ رحمت، کنسلٹنٹ چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر زوناش فتح، کنسلٹنٹ فزیوتھراپی ڈاکٹر سویرا اظفر، ماہر امراضِ بچگان ڈاکٹر جعفر بشیر اور فزیشن سرجن ڈاکٹر محمد شہریار احمد شامل تھے۔

ان ماہرین کی زیر نگرانی تین سو سے زائد مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا اور موقع پر ہی ادویات فراہم کی گئیں۔ بلڈ ٹیسٹ جیسی بنیادی سہولیات بھی مہیا کی گئیں، جن سے علاقہ مکینوں نے بھرپور استفادہ کیا۔

اہل علاقہ نے اس فری میڈیکل کیمپ کو ایک عظیم خدمت قرار دیتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف ضیاء، ڈاکٹر محمد اکبر، طارق میڈیکل کمپلیکس اور ضیاء کلینک اینڈ فارمیسی کا دلی شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ایسے رفاہی اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button