پنڈدادنخان میں اشتہاری مجرم کی گرفتاری کے دوران فائرنگ، اشتہاری مجرم زخمی حالت میں گرفتار، دو ملزمان فرار

پنڈدادنخان میں اشتہاری مجرم کی گرفتاری کے دوران فائرنگ کا تبادلہ، اشتہاری مجرم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، پولیس نے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی ٹیم جہلم نے پنڈدادنخان کے علاقے میں اشتہاری مجرم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کے دوران ناکہ بندی کی۔ کارروائی کے دوران پنڈدادنخان کے علاقے نواں گراں کا رہائشی اشتہاری مجرم محمد یوسف عرف یوسو ولد محمد یاسین نے اپنے ساتھیوں سمیت پولیس پر فائرنگ کر دی۔

پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی۔ خوش قسمتی سے سی سی ڈی ٹیم میں شامل کانسٹیبل سخاوت علی بلٹ پروف جیکٹ پہنے ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوران اشتہاری مجرم محمد یوسف اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر شدید زخمی ہو گیا جسے پولیس نے گرفتار کر کے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ اشتہاری مجرم محمد یوسف کے دو ساتھی احسان علی ولد محمد اعجاز اور تصور ولد غلام مصطفیٰ ساکنائے تحصل بھیرہ ضلع سرگودھا اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے زخمی ملزم سے ایک 30 بور پستول، ایک ہنڈا 70 موٹرسائیکل اور مسروقہ ہنڈا 125 موٹر سائیکل (جس کی رپورٹ تھانہ جلالپور شریف میں مسروقہ کے طور پر درج ہے، مقدمہ نمبر 87 مورخہ 19 مارچ 2025) برآمد کر لئے ہیں۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ضلع جہلم اور دیگر اضلاع میں مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔ مزید برآمدگی اور گرفتاریوں کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button