عشقِ رسول ﷺ انسانیت کی معراج ہے، سید خلیل حسین کاظمی

جہلم: سنی علماء کونسل کے رہنما سید خلیل حسین کاظمی نے کہا ہے کہ بندہ صحیح معنوں میں اس وقت انسان بنتا ہے جب رسول مقبول ﷺ کی محبت اس کے دل میں بدرجۂ تمکین پیدا ہو جائے۔ اولیاء اللہ کا حقیقی مشن یہی ہے کہ وہ لوگوں کے دلوں میں عشقِ رسول ﷺ پیدا کریں اور اس کے فروغ کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں۔

جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتباعِ رسول ﷺ ہی مؤمن کا شعار ہے اور آپ ﷺ کی سیرت و سنت ہر مسلمان کے لیے مینارۂ نور کی حیثیت رکھتی ہے۔ جن کے دل عشقِ رسول ﷺ سے خالی ہوتے ہیں، وہ زندگی کی حقیقی لذت اور روحانی سکون سے محروم رہتے ہیں۔

سید خلیل حسین کاظمی نے کہا کہ شہنشاہِ کائنات ﷺ کی محبت اور اطاعت لازم و ملزوم ہیں اور اتباعِ نبوی ﷺ کے بغیر محبت کا دعویٰ محض زبانی کلامی ہے، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ حضور نبی کریم ﷺ کی محبت انسانیت کی معراج اور قربِ الٰہی کے حصول کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

اس موقع پر الیکٹرانک میڈیا کے صدر عامر کیانی، چوہدری مہربان حسین، سید مستفیض اقبال بخاری، عبدالغفار آزاد، عبدالرحمٰن قادری، چوہدری ظفر نور، چوہدری دانیال عابد سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

آخر میں فلسطین، مقبوضہ کشمیر اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button