محرم الحرام کے دوران امن و امان اور سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے مقدس مہینے میں امن و امان کو برقرار رکھنا اور لائسنس داروں کے تمام جائز مطالبات کو پورا کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع جہلم کے لائسنس داروں کے ساتھ منعقدہ ایک اہم اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں شہر بھر سے تعلق رکھنے والے لائسنس داروں نے شرکت کی اور ڈی سی جہلم سے محرم الحرام کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ شرکاء نے ضلعی انتظامیہ کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور گزشتہ برسوں کی انتظامی کارکردگی کو سراہا۔

ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ایک فول پروف پلان پر کام کر رہی ہے تاکہ محرم کے دوران مجالس اور جلوسوں کے راستوں پر مکمل سیکیورٹی، صفائی، روشنی، پانی اور دیگر سہولیات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی تمام ضروری انتظامات قبل از وقت مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عزاداروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے جسے احسن انداز میں نبھایا جائے گا۔

ڈی سی جہلم نے اس موقع پر لائسنس داروں کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ انتظامیہ اور عوام کے درمیان بہتر رابطہ ہی کامیاب حکمتِ عملی کی بنیاد ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button