دینہ میں شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

دینہ کے علاقہ میں تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ان کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد الیاس کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضہ سے ایک عدد 30 بور پسٹل معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
تھانہ منگلا کینٹ پولیس کی اس کارروائی کو علاقہ عوام نے سراہا اور امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کی کاوشوں کی تعریف کی۔



