مون سون سیزن کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل، فلڈ کنٹرول روم کو مکمل فعال کر دیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے کہا ہے کہ متوقع شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے، فلڈ کنٹرول روم کو مکمل فعال کر دیا گیا ہے اور نالوں کی صفائی کا عمل مکمل ہو چکا ہے تاکہ شہریوں کو بارشوں کے دوران کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، جس میں ریسکیو 1122، میونسپل کمیٹی، محکمہ صحت، تعلیم، پولیس، ہائی وے اور دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈی سی جہلم نے اجلاس کو بتایا کہ منگلا ڈیم سے پانی کے اخراج پر 24 گھنٹے نظر رکھنے کیلئے فلڈ کنٹرول روم متحرک ہے جبکہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تمام ضروری آلات کی انسپیکشن مکمل کر لی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے کہا کہ شہریوں کو بروقت آگاہی فراہم کی جائے گی اور نکاسی آب کے تمام راستوں کو کلیئر رکھا جائے گا تاکہ اربن فلڈنگ کا خطرہ کم ہو۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں متحرک رہیں اور مون سون سیزن کے دوران ہر ممکن الرٹ اور مستعدی کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کا مقصد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور انہیں محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے، اس کے لیے تمام محکمے قریبی رابطے اور فوری ردعمل کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری امدادی کارروائیاں ممکن ہو سکیں۔

ڈپٹی کمشنر نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ محکموں کو اطلاع دیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button