پنڈدادنخان میں ورکنگ کمیٹی کا اہم مشاورتی اجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی غور

پنڈدادنخان میں ورکنگ کمیٹی کا ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں سابقہ ایم پی اے چوہدری حاجی ناصر محمود للِہ نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس کی صدارت کنوینئر ورکنگ کمیٹی مفتی بشیر احمد کرم نے کی، جنہوں نے شرکاء کو ورکنگ کمیٹی کے جاری اقدامات اور ترقیاتی اہداف سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان کے مالیاتی فنڈز میں اضافے، ٹیکسلا یونیورسٹی کے سب کیمپس میں کلاسز کے آغاز اور شہر کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی جیسے اہم اور دیرینہ مسائل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس کے شرکاء نے مختلف تجاویز پیش کیں اور زور دیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، تیزی اور عوامی مفاد کو ہر صورت مقدم رکھا جائے۔

اجلاس کو مقامی سطح پر ترقیاتی عمل کے سلسلے میں ایک مثبت اور سنجیدہ پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس میں عوامی نمائندوں اور سماجی قیادت کی بھرپور شمولیت سے علاقے میں بہتری کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔

اس موقع پر سابق ایم پی اے چوہدری حاجی ناصر محمود للِہ نے معروف دینی درسگاہ دارالعلوم محمدیہ رضویہ کے پرنسپل پیر مولانا محمد انور قریشی ہاشمی سے بھی خصوصی ملاقات کی اور ان کی دینی خدمات کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button