جہلم میں بے روزگاری سے تنگ آ کر نوجوان نے خودکشی کر لی

جہلم میں بے روزگاری سے تنگ آ کر 35 سالہ نوجوان نے خودکشی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقے مجاہدہ آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہےجہاں 35 سالہ نوجوان کاشف فیاض نے مبینہ طور پر بے روزگاری سے تنگ آ کر گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا۔

@jhelumupdates جہلم میں بے روزگاری نے نوجوان کو انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کر دیا #JhelumUpdates #LatestNews #fyp #breakingnews #foryoupagе #viralvideos ♬ original sound – Jhelum Updates

متوفی کے بھائی کے مطابق کاشف غیر شادی شدہ تھا اور بے روزگاری کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔ کاشف فیاض رکشہ اسٹینڈ پر مزدوری کرتا تھا لیکن حالیہ دنوں میں رکشہ اسٹینڈ کا ٹھیکہ نہ ہونے کی وجہ سے ٹھیکیدار نے اسے کام سے نکال دیا تھا۔

متوفی کے بھائی نے مزید بتایا کہ کاشف رات کو اپنے کمرے میں سو گیا تھا، صبح دیر تک باہر نہ نکلنے پر اہل خانہ کو شک ہوا۔ جب دروازہ توڑا گیا تو کاشف کو مردہ حالت میں پایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیا جائے گا اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button