جہلم میں 18 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

جہلم میں شادی کا جھانسہ دے کر 18 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر تھانہ سول لائنز پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زیادتی کے سنگین مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق 18 سالہ متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ان کی ٹیم نے ملزم کی گرفتاری کے لیے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیاب کارروائی کی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button