چوہدری محمد عارف گوندل سینئر وائس چیئرمین آل ورلڈ گوندل اتحاد ضلع جہلم منتخب

جہلم کی ممتاز سماجی شخصیت چوہدری محمد عارف گوندل آف کنتریلہ کو آل ورلڈ گوندل اتحاد ضلع جہلم کا سینئر وائس چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔
اس موقع پر آل ورلڈ گوندل اتحاد کے نومنتخب سینئر وائس چیئرمین چوہدری محمد عارف گوندل نے اپنے انتخاب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے لیے یہ باعث فخر ہے کہ برادری کی قیادت نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ آل ورلڈ گوندل اتحاد کی قیادت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے انہیں یہ عزت بخشی۔ چوہدری محمد عارف گوندل کا کہنا تھا کہ گوندل برادری کی فلاح و بہبود اور اتحاد ہی تنظیم کا بنیادی منشور ہے اور وہ اپنی تمام تر توانائیاں برادری کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے اور عوامی خدمت کے لیے وقف کریں گے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ وہ گوندل اتحاد کو مزید مضبوط بنائیں گے اور برادری کے مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ اس خوشی کے موقع پر شہر کی مختلف سماجی، فلاحی، رفاحی اور صحافتی تنظیموں کے نمائندوں، معززین علاقہ اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے چوہدری محمد عارف گوندل کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔



