سول اسپتال جہلم میں پارکنگ فیس کے نام پر لوٹنے والے 2 نوسرباز گرفتار، رقم برآمد

جہلم: تھانہ سٹی پولیس جہلم کی بڑی کارروائی، ڈی ایچ کیو ہسپتال کے باہر شہریوں سے پارکنگ فیس کے نام پر اضافی رقم وصول کرنے والے دو نوسرباز گرفتار کر لیے گئے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان پارکنگ کے بہانے شہریوں کو دھوکہ دے کر مقررہ فیس سے زیادہ رقم بٹور رہے تھے۔ کارروائی کے دوران ان سے دھوکہ دہی سے ہتھیائی گئی رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو لوٹنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button