منگلا ڈیم میں پانی کی سطح معمول پر، سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں، حکام

منگلا ڈیم میں پانی کی صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے اور حکام نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی قسم کے سیلاب کا کوئی خطرہ درپیش نہیں ہے۔

واپڈا اور محکمہ آبپاشی کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کا موجودہ لیول 1190 فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ڈیم میں مزید 52 فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈیم میں یومیہ پانی کی آمد 27,000 کیوسک جبکہ اخراج 8,000 کیوسک ہے، جس کے باعث ذخیرہ اندوزی کا عمل متوازن طریقے سے جاری ہے اور ڈیم میں پانی کی سطح محفوظ حد کے اندر برقرار ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نہ صرف منگلا ڈیم محفوظ ہے بلکہ قریبی نشیبی علاقوں میں بھی کسی قسم کے سیلابی خطرے کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔ شہریوں کو افواہوں سے بچنے اور صرف سرکاری ذرائع سے ہی مستند معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی غلط فہمی یا پریشانی سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button