جہلم پولیس کا ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشن اور ناکہ بندی، سینکڑوں افراد کی چیکنگ

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر جہلم پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندی کا سلسلہ جاری ہے۔
دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی، اسلحہ و منشیات کی برآمدگی اور اہم تنصیبات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے پولیس نے دو روز کے دوران بھرپور ایکشن لیا۔
آج ضلع بھر میں 4 مختلف مقامات پر سرچ آپریشنز کرتے ہوئے 150 افراد کی چیکنگ اور پولیس ایپ کے ذریعے ویری فکیشن کی گئی، جبکہ گزشتہ روز 9 مختلف مقامات پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، جہاں 286 افراد کو چیک کیا گیا اور ان کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق ان سرچ آپریشنز کے دوران داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ بندیاں لگائی گئیں جہاں ہر مشکوک گاڑی اور شخص کی مکمل چیکنگ کی گئی۔ مجرمان اشتہاری، جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کی گرفتاری کے لیے مربوط اقدامات کیے گئے۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشنز کا بنیادی مقصد اسلحہ و منشیات کی برآمدگی، سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کرنا اور شرپسند عناصر کو مذموم عزائم سے روکنا ہے۔ پولیس کا یہ تسلسل جاری رہے گا تاکہ عوام کو پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔



